چیف ایگزیکٹیو آفیسر شعیب جاوید حسین کی قیادت میں ادارے نے ایک قابلِ ذکر تبدیلی کا سفر طے کیا ہے، جس میں جدت اور نمایاں ترقی شامل ہے، جس نے اسے ایک مالیاتی پاور ہاؤس میں تبدیل کر دیا ہے۔ صرف چار سال میں SLIC نے اپنے مارکیٹ شیئر میں نمایاں اضافہ کیا، جس میں منافع میں 300 فیصد سے زائداضافہ، آمدنی میں 181 فیصد سے زائداضافہ، اور پالیسی ہولڈرز کو مختص منافع میں 100سے زائد اضافہ شامل ہے۔ یہ کارکردگی دور اندیشی پر مبنی فیصلوں، تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ، اور جدید مصنوعات کے تعارف کی عکاسی کرتی ہے—وہ تبدیلیاں جنہوں نے پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس خدمات کی فراہمی کو نئی جہت دی ہے۔
شعیب جاوید حسین، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اسٹیٹ لائف انشورنس کا کہنا ہے:
"انشورنس مالی طور پر بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔اسٹیٹ لائف کے پاس پانچ دہائیوں سے زائد کا تجربہ اور لاکھوں افراد کا اعتماد ہے۔ یہ شہری مراکز سے لے کر دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک پاکستانیوں کے لیے مالی تحفظ کی بنیاد رہی ہے۔ اسٹیٹ لائف کی خدمات صرف زندگی کی انشورنس تک محدود نہیں بلکہ سماجی صحت کے انتظام اور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذریعے ہم ملک کی اقتصادی ترقی اور مالی شمولیت میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔"
SLIC کی ترقی پسندانہ حکمتِ عملی میں جدت مرکزی مقام کی حامل ہے۔ ادارے نے اپنی خدمات تیز تر،زیادہ مؤثر اور صارف پر مرکوز بنانے کے لیے آپریشنز جدید خطوط پر استوار کیے ہیں۔ اسلام آباد میں واقع اسٹیٹ لائف ٹاور میں قائم جدید ڈیٹا سینٹرموجودہ وقت میں معلومات کی ترسیل، محفوظ ڈیٹا مینجمنٹ اور مربوط خدمات فراہم کرتا ہے، جو صحت کے پالیسی ہولڈرز کو 24/7سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ مرکز پاکستان کے بڑے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز میں سے ایک کا حامل بھی ہے، جو کلیمز مینجمنٹ اور آپریشنل شفافیت بہتر بناتا ہے۔
ادارے کے ڈیجیٹل انقلاب میں e-underwriting، آن لائن پریمیم ادائیگی، اور e-claims مینجمنٹ جیسے اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں۔ مضبوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم، نئے ڈیزائن کی ویب سائٹ، اور صارف پر مرکوز موبائل ایپلیکیشنز—جیسے MySLIC، State Life Health Plus، اور SLIC Agent Pro—کاغذ سے پاک ایک انشورنس نظام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ سماجی صحت انشورنس پروگراموں کے تحت مستفید افراد کے لیے، SLIC نے Sehat Sahulat موبائل ایپ تیار کی ہے جو عوام کو قریبی پینل اسپتال، مخصوص سہولیات/امراض کے علاج کی دستیابی، اکاؤنٹ بیلنس، آن لائن شکایات درج کرنے وغیرہ سے متعلق موجودہ وقت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ اقدامات ملک بھر میں خدمات تک مساوی رسائی یقینی بناتے ہوئے کاغذ سے پاک ایک نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
SLIC نے پالیسی ہولڈرز کی متنوع ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کی فہرست کو بھی وسعت دی ہے۔ اس کے روایتی اور شرعی اصولوں پر مبنی تکافل منصوبوں میں" پلاٹینم پلس" اور" گولڈن انڈوومنٹ" جیسے بچت او رسرمایہ کاری کے منافع بخش منصوبے شامل ہیں، ساتھ ہی ریٹائرمنٹ انیوٹی اور پنشن پلانز بھی موجود ہیں جو بعد از ریٹائرمنٹ مالی استحکام یقینی بناتے ہیں۔ ادارہ پاکستان کا پہلا خواتین پر مرکوز کینسر تحفظ منصوبہ "صنفِ آہن" بھی پیش کرتا ہے، اور کسانوں، فری لانس کارکنوں، SMEs اور خاندانوں کے لیے مخصوص حل فراہم کر کے مالی شمولیت کا عزم اجاگر کرتا ہے۔ معروف مالیاتی و غیر مالیاتی اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری نے مارکیٹ میں رسائی مضبوط کی ہے اور یہ پائیدار ترقیاتی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتی ہے۔
SLIC نے گزشتہ چار سالوں میں پائیدار ترقی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی حکمتِ عملی کے ذریعے اپنی مارکیٹ پوزیشن مستحکم کی ہے۔ معروف مالیاتی او رغیر مالیاتی اداروں کے ساتھ اشتراک سے تقسیم کے نیٹ ورک کو وسعت دی، خدمات کی فراہمی بہتر بنائی، اور آپریشنل کارکردگی بڑھائی۔ کارپوریٹ گروپ اور بینک انشورنس شراکت داریوں میں توسیع نے بینکنگ چینلز کے ذریعے تحفظ تک رسائی میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتراک نے پریمیم کی وصولی آسان بنائی اور صارفین کا لین دین کا تجربہ بہتر کیا۔
بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سماجی صحت کے پروگراموں کے انتظام کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس میں ادارہ جاتی سرمایہ کار کے طور پر SLIC کا کردار ملک کی اقتصادی استحکام اور قومی ترقی میں اس کا تعاون اجاگر کرتا ہے۔ ادارہ اپنی کاروباری سماجی ذمہ داری صحت، تعلیم اور کمیونٹی کے ساتھ سرگرمیوں کے اقدامات کے ذریعے بھی پورا کرتا ہے، جو ان کمیونٹیز کی بہتری کے وسیع تر مشن سے ہم آہنگ ہے ، جن کی یہ خدمت کرتا ہے۔
اپنی قابلِ اعتماد میراث، مالیاتی طاقت، اور مستقبل بین ترقیاتی حکمتِ عملی کے ساتھ، SLIC اس عزم پر قائم ہے کہ ہر پاکستانی زندگی کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا اعتماد اور مالی خودمختاری کے ساتھ کر سکے۔ اگر آپ نے ابھی تک انشورنس حاصل نہیں کی، تو یہی وقت ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک مالی طور پر بااختیار مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں۔ آج ہی StateLife.com.pk پر جائیں یا اپنے قریبی اسٹیٹ لائف دفتر سے رابطہ کریں، اور وہ پالیسی منتخب کریں جو آپ کی زندگی میں سکون، تحفظ اور مالی آزادی لائے